اللہ نے کبھی اختیار دیا تو خود گھاس کھا لوں گا لیکن فوج کا بجٹ 60 فیصد بڑھاؤں گا، سارے فیصلے آرمی چیف کو ساتھ بٹھا کر کروں گا، شعیب اخترنے خود کو جی ایچ کیو کی پیداوار کہہ دیا

6  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے کبھی اختیار دیا تو خود گھاس کھا لوں گا مگر فوج کا بجٹ بڑھاؤں گا اپنے آرمی چیف کو ساتھ بٹھا کر سارے فیصلے کروں گا، میں کہوں گا کہ کتنے فیصد بجٹ بڑھانا ہے 20 فیصد، 30 فیصد، 60 فیصد بجٹ بڑھاؤں گا، شعیب اختر نے کہا کہ میں آدھا فوجی اور آدھا جمہوری ہوں،

کھل کر کہہ رہا ہوں کہ میں جی ایچ کیو کی پیداوار ہوں، شعیب اختر نے کہا کہ کارگل واقعے کے وقت میں نے کاؤنٹی کرکٹ میں پونے دو لاکھ پاؤنڈ کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا۔شعیب اختر کا انکشاف،نجی ٹی وی پروگرام میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ کسی کو میری حب الوطنی پرشک نہیں ہونا چاہیے۔یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کارگل وار کے دوران میرا پونے دو لاکھ پاؤنڈ اور 2002 میں اس سے بھی مہنگا معاہدہ ہوا ناٹنگھم شائر کے ساتھ،میں یہ دونوں معاہدے چھوڑ کے آگیا تھا کیونکہ کارگل کی وجہ سے ملک میں جنگ کا ماحول تھا۔ میں لاہور کے سرحدی علاقے پر کھڑا تھا، پاک فوج کے ایک جنرل نے مجھ سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کررہے ہو میں نے کہا جنگ ہونے والی ہے مریں گے تو ساتھ ہی مریں گے ایسی کی تیسی دیکھ لیں گے، میں دو بار کاؤنٹی چھوڑ کریہاں بھارت کے خلاف جنگ لڑنے پہنچ گیا تھا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ جب گزشتہ برس بھارت کے جہازوں نے پاکستانی حدود میں 5 درختوں کو نشانہ بنایا میں ساری رات پریشان رہا،میری بیوی نے ہاتھ جوڑ جوڑ کر کہا کہ کچھ نہیں ہوا ہے آپ پرسکون ہوجائیں مگر میں کبھی کسی سے لڑوں کبھی کس طرف جاکر سر ماروں جب تک پاکستانی جانبازوں نے بھارت سے بدلہ نہیں لے لیا تب تک میں مجھے سکون نہیں ملا۔  پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے کبھی اختیار دیا تو خود گھاس کھا لوں گا مگر فوج کا بجٹ بڑھاؤں گا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…