جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کارگل جنگ کے موقع پر میں نے پونے 2 لاکھ پائونڈ کا معاہدہ چھوڑ دیا اورلاہور کی سرحد پر لڑنے پہنچ گیا، ایک جنرل نے پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو میں نے کہا ۔۔۔ شعیب اختر کے اہم انکشافات

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کارگل واقعے کے وقت میں نے کائونٹی کرکٹ میں پونے دو لاکھ پائونڈ کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا۔شعیب اختر کا انکشاف،نجی ٹی وی پروگرام میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ کسی کو میری حب الوطنی پرشک نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کارگل وار کے دوران میرا پونے دو لاکھ پائونڈ اور 2002 میں اس سے بھی مہنگا معاہدہ ہوا ناٹنگھم شائر کے ساتھ،میں یہ دونوں معاہدے چھوڑ کے آگیا تھا کیونکہ کارگل کی وجہ سے ملک میں جنگ کا ماحول تھا۔ میں لاہور کے سرحدی علاقے پر کھڑا تھا، پاک فوج کے ایک جنرل نے مجھ سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کررہے ہو میں نے کہا جنگ ہونے والی ہے مریں گے تو ساتھ ہی مریں گے ایسی کی تیسی دیکھ لیں گے، میں دو بار کائونٹی چھوڑ کریہاں بھارت کے خلاف جنگ لڑنے پہنچ گیا تھا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ جب گزشتہ برس بھارت کے جہازوں نے پاکستانی حدود میں 5 درختوں کو نشانہ بنایا میں ساری رات پریشان رہا ،میری بیوی نے ہاتھ جوڑ جوڑ کر کہا کہ کچھ نہیں ہوا ہے آپ پرسکون ہوجائیں مگر میں کبھی کسی سے لڑوں کبھی کس طرف جاکر سر ماروں جب تک پاکستانی جانبازوں نے بھارت سے بدلہ نہیں لے لیا تب تک میں مجھے سکون نہیں ملا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…