پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کا انتہائی محتاط انداز میں آغاز

5  اگست‬‮  2020

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے محتاط آغاز کر تے ہوئے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 139رنز بنا لئے ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز عابد علی اور شان مسعود نے محتاط انداز اپنایا اور ابتدائی اوورز میں انگلش باؤلرز کا امتحان لیتے ہوئے انہیں وکٹ سے محروم رکھا تاہم 16ویں اوور کی پہلی گیند پر جوفرا آرچر نے عابد علی کی وکٹیں بکھیر دیں

جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 16رنز بنائے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ کپتان اظہر علی کھاتا کھولے بغیر ہی کرس ووکس کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیر لانے کے جرم میں آؤٹ قرار پائے۔43رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد شان مسعود کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اور دونوں کھلاڑی اب تک محتا ط انداز میں کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان نے اب تک پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے ہیں، شان مسعود 46 اور بابر اعظم 69 رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس کا سکا اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ کافی دیر رکا رہا، پاکستان کا مجموعی سکور 139 تھا کہ کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے محتاط آغاز کر تے ہوئے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 139رنز بنا لئے ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز عابد علی اور شان مسعود نے محتاط انداز اپنایا اور ابتدائی اوورز میں انگلش باؤلرز کا امتحان لیتے ہوئے انہیں وکٹ سے محروم رکھا تاہم 16ویں اوور کی پہلی گیند پر جوفرا آرچر نے عابد علی کی وکٹیں بکھیر دیں جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 16رنز بنائے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ کپتان اظہر علی کھاتا کھولے بغیر ہی کرس ووکس کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیر لانے کے جرم میں آؤٹ قرار پائے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…