معروف فاسٹ باؤلر  شرمناک  الزام میں گرفتار، ہر طرز کی کرکٹ سے معطل کر دیا گیا 

27  مئی‬‮  2020

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شیہان مادوشناکا کو مبینہ طور پر ہیروئن رکھنے پر ہر طرز کی کرکٹ سے معطل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ نوجوان باؤلر کو ہیروئن رکھنے کے الزام میں تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور وہ پولیس کے ریمانڈ میں تھے۔پولیس کے مطابق شیہان مادوشناکا کی کار میں مبینہ طور پر ہیروئن موجود تھی

جو پولیس نے 24 مئی کو برآمد کرلی تھی۔انہوں نے کہاکہ کرکٹر سے 2 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی تھی اور انہیں شمال مشرقی شہر نیگومبو سے پینالا پولیس نے حراست میں لیا تھا۔پولیس نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کو حراست میں لینے کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا تاہم ہائی کورٹ میں پیشی تک انہیں حراست میں رکھا جائیگا۔سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شیہان اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک بورڈ اس معاملے کی مکمل انکوائری نہیں کرتا۔بنگلہ دیش کے خلاف 27 جنوری 2018 میں کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 25 سالہ فاسٹ باؤلر شیہان نے اب تک ایک ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔شیہان انجری کے باعث سری لنکن ٹیم سے ڈیڑھ سال تک دور رہے تاہم وہ کووڈ-19 کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے قبل سری لنکا کے ڈومیسٹک سیزن میں مصروف تھے۔سری لنکا کے قوانین کو دیکھتے ہوئے اگر شیہان پر جرم ثابت ہوا تو سخت سزا ہوسکتی ہے جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلر اس سے قبل ضابطہ اخلاق کی اس قدر سنگین خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہوئے تھے۔شیہان نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی تھیں اور سری لنکا کی ٹیم نے 221 رنز کا دفاع کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔انہوں نے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق شیہان مادوشناکا کو جون میں شروع ہونے والی قومی ٹیم کی تربیت میں شامل کیے جانے کا امکان نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…