ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عبدالقادر مرحوم کے ہوم گراؤنڈ کی تاحال نہ سنی گئی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے ہوم گراؤنڈ کی تاحال نہ سنی گئی اور گراونڈ اب بھی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ۔میڈیار پورٹ کے مطابق گراؤنڈ اور اس کی طرف جانے والی روڈ کو عبدالقادر مرحوم کے نام سے تاحال منسوب نہیں کیا گیا ، گراؤنڈ میں گھاس لگائی گئی نہ پویلین کی تزئین و آرائش کی گئی اور نہ ہی پچز بنائی گئیں۔لاہور کے علاقے میاں میر میں بارہ دری گراؤنڈ کی

ایک تاریخی اہمیت ہے، اس گراؤنڈ میں کھیلنے والے کئی نوجوان پاکستان کی شناخت بنے، انہی میں ایک نام گگلی ماسٹر عبدالقادر مرحوم کا بھی ہے، یہ گراؤنڈ عبدالقادر کے انفنٹری روڈ پر واقع گھر سے کچھ ہی فاصلے پر ہے، عبدالقادر اسی گراؤنڈ پر کھیلتے ہو ئے پاکستان ٹیم میں آئے۔عبدالقادر نے ریٹائر منٹ کے بعد اپنے طور پر اس گراؤنڈ کی حفاظت کے لیے تگ و دو کی، ان خواہش تھی کہ یہ اعلیٰ معیار کا گراؤنڈ بنے لیکن ان کی اپنی زندگی میں یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔گزشتہ برس ستمبر میں گگلی ماسٹر عبدالقادر کے انتقال کے موقع پر نہ صرف حکومتی عہدیداروں بلکہ اپوزیشن کے افراد نے بھی عبدالقادر کے ہوم گراؤنڈ کو ان کے نام سے منسوب کرنے اور اسے ان کی خواہش کے مطابق اعلیٰ معیار کا بنانے کا وعدہ کیا لیکن یہ وعدہ تاحال پورا نہ ہو سکا اور اب تک اس گراؤنڈ کی نہیں سنی گئی جو کھنڈرات کا منظر پیش کر نے لگا ہے ،گراؤنڈ کے بیشتر حصے میں گھاس کا نام و نشان نہیں ہے، پریکٹس پچز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گراؤنڈ کے اسکوائر میں بھی وکٹیں نہیں بنائی گئیں، پویلین کی بھی تزئین و آرائش بھی نہیں کی گئی۔عبدالقادر مرحوم کے بیٹے رحمان قادر کا کہنا ہے کہ میرے والد کی ہمیشہ خواہش تھی کہ یہ گراؤنڈ اعلیٰ معیار کا بنے اور ماضی کی طرح کرکٹرز سامنے آئیں لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔رحمان قادر کا کہنا ہے کہ والد کی وفات کے موقع پر کسی نے یقین دہانی کرائی اور وعدہ بھی کیا لیکن اب تک اس گراؤنڈ کی سنی نہیں گئی، گراؤنڈ اور روڈ کو عبدالقادر کے نام سے بھی منسوب نہیں کیا گیا، خوشی ہوتی اگر وعدے پورے کیے جاتے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…