دبئی (آن لائن) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کا بیشتر سٹاف گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جب کہ آئی سی سی کے ٹاپ آفیشلز بشمول چیف ایگزیکٹو مانو ساہنی اور چیئرمین ششانک منوہر بھی ویڈیو کانفرنس کی تیاری کر رہے ہیں جس میں کورونا وائرس کے باعث متاثرہ کرکٹ
کیلنڈر پرغور کیا جائیگا تاہم اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ اس کی موجودہ حالات کے تحت مزید پلاننگ کیا ہے اور میچوں کا سلسلہ کب سے شروع ہو سکے گا کیوں کہ آئی پی ایل اور دیگر انٹرنیشنل ٹورز ملتوی یا منسوخ ہو چکے ہیں جب کہ انگلش سیزن کا آغاز بھی خطرے میں پڑ چکا ہے۔آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر تمام ممالک کی طرح اتھارٹیز کی گائیڈ لائنز پرعمل کیا جا رہا ہے۔