کراچی (این این آئی)پی ایس ایل فائیو کے دو سیمی فائنلز اور فائنل میچ اگلے سیزن سے پہلے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حالات کا جائزہ لے کر پی ایس ایل فائیو کے باقی میچز کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سپرلیگ فائیو ملتوی ہو گیا تھا۔
کرونا وائرس کے باعث آخری گروپ اور ناک آٹ اسٹیج کے میچز تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیمز میں کرانے کا فیصلہ ہوا تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں اپنے ملکوں کو واپسی نے ٹیموں کے لیے مسائل کھڑے کیے تھے ۔پی سی بی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا دورانیہ کم کرتے ہوئے دونوں پلے آف اور ایلیمینٹر ختم کرکے انکی جگہ دو سیمی فائنلز بھی متعارف کرائے تھے۔ سیمی فائنل میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ، دوسرے سیمی فائنل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے مدمقابل آنا تھا۔ملتان سلطانز کے ٹاپ آل رانڈر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا تھا پی ایس ایل کے اختتام پر دکھ ہوا مگر صحت سب سے بڑھ کر ہے۔ بہتر ہوتا کہ فیصلہ پہلے کرلیا جاتا ۔ آفریدی نے شائقین سے استفسار کیا تھا کہ کیوں نہ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم کو ٹرافی دیدی جائے۔ لاہور قلندرز کے آل رانڈر محمد حفیظ نے پی سی بی کے اقدام کو سراہا تھا ۔