پاکستان نہیں جاؤں گا، سخت پیغام دیے جانے کے باوجود مشفیق الرحیم نے دورہ پاکستان سے صاف انکار کر دیا

28  فروری‬‮  2020

ڈھاکہ(آن لائن) بنگلا دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے۔بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کی جانب سے سخت پیغام دیے جانے کے باوجود مشفیق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے، بنگلا دیشی ٹیم کو اپریل میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے لیے کراچی آنا ہے۔قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم کے ہمراہ نہ آنے والے مشفیق الرحیم کے بارے

میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئر ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان جانے کے پابند ہیں۔مشفیق الرحیم نے جواب میں کہا ہے کہ پہلے ہی دورہ پاکستان سے انکار کردیا تھا، انہوں نے میرا فیصلہ قبول بھی کیا، اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں، میں تو پی ایس ایل کھیلنے کے امیدواروں اور ڈرافٹ میں بھی شامل نہیں تھا اور اب بھی اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا تاہم ٹور پر جانے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…