ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دیدی،بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے دی گئی برتری کو بھی ختم نہ کرسکی اور 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

شاندار بائولنگ کرنے پر نسیم شاہ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنے تیسرے روز کے سکور6وکٹ پر126رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور صرف چار رنز کے اضافے کے بعد130رنز کے مجموعی سکورپربنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ اس وقت گر گئی جب کپتان مومن الحق ،شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،انہوں نے41رنز بنائے ۔مومن الحق کے آئوٹ ہونے کے بعدروبیل حسین بیٹنگ کیلئے آئے تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 05رنز کے انفرادی سکور پر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،اس وقت بنگلہ دیش کا سکور156رنز تھااس موقع پر ابو جاوید بیٹنگ کیلئے آئے تاہم 165رنز کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کی نویں وکٹ گر گئی جب یاسر شاہ نے بنگلہ دیش کے وکٹ کیپرلٹن کمار داس کے خلاف ریویو لیا جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور لٹن کمار داس 29رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے جس کے بعد بنگلہ دیش کے آخری کھلاڑی عبادت حسین بیٹنگ کیلئے آئے۔

168کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کی آخری وکٹ بھی گر گئی اور ابو جاوید 3رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پراسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔عبادت حسین بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 8.2اوورزمیں 26رنز کے عوض4وکٹ،یاسر شاہ نے بھی 17.2اوورزمیں 58رنز کے عوض 4وکٹ،محمد عباس نے 17.4اوورزمیں 33رنز کے عوض ایک وکٹ اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی 16اوورز میں 39رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ اسد شفیق تین اوورز میں 12رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

شاندار بائولنگ کرنے پر نسیم شاہ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم سے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل ہوا، ملک کیلئے آئندہ بھی اچھی پرفارمنس پیش کرتا رہوں گا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر 212 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی جس کے بعد گزشتہ روز بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا تو ابتدا ء سے ہی اسے مشکلات کا سامنا تھا اور وہ کھیل کے تیسرے روز ہی 6 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم تقریباً 17 برس بعد ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آئی، اس سے قبل 2003 میں مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آئی تھی اور اس سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…