ڈھاکہ(آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کی انوکھی منطق پیش کر دی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف نظم الحسن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کی خراب صورت حال کے باعث پاکستان جا کر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں میچ کرانے کی کلیئرنس دے دی جہاں صورت حال اس وقت پاکستان سے زیادہ کشیدہ ہے۔امریکہ ایران کشیدگی سے قبل بھی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان ا? کر نہ کھیلنے کے لیے بہانے بناتا رہا۔مبصرین کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت پاکستان میں کرکٹ پر سیاست کر رہی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا انوکھا بیان ٹویٹر پر مذاق بن گیا۔ ٹویٹر صارف رضوی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنی ہے، الیکشن نہیں کرانے۔عائشہ فاروق نے کہا کہ امریکہ ایران کشیدگی کے باعث وہ کالج نہیں جائیں گی۔ زعیم احسن نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دباؤ میں ا? کر کیا انوکھی وجہ بتائی۔سوشل میڈیا صارفین نے بی سی بی کو یاد دلایا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان ا? کر کھیل چکی ہے، پی ایس ایل فائیو کے تمام میچ بھی پاکستان میں شیڈول ہیں جس میں بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان ا? کر کھیلیں گے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔