اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی تیاریاں مگر کیسے؟انکار کے بعدنئی تجویز سامنے آگئی

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ دو مرحلوں میں کھیلنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے بنگلا دیش کی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز پاکستان میں توقع ہے کہ دو مرحلوں میں کھیلے گی ۔اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش حکومت نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کا دورہ مختصر رکھا جائے

جس کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ بنگلادیش کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹیسٹ جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، کھیل کر وطن روانہ ہو جائے گی۔راولپنڈی کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے مہمان ٹیم چند دن بعد دوبارہ پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے رابطہ کرنے پر تازہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو ایک ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہی یہ تجویز پیش کی تھی کہ اس انداز میں دو حصوں میں پاکستان آکر دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹیز کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…