اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار، پاکستان کا ایسا جوابی وار جس نے بنگالیوں کے چودہ طبق روشن کر دئیے

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، ڈھاکہ ( آن لائن )بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو واپس بلائے جانیکا امکان ہے جبکہ پی سی بی حالیہ معاملہ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں بھی لے جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے مشرق وسطی کی حالیہ کشیدگی کو جواز بنا کر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔گزشتہ روز بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے بتایا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا سکتے ہیں اور انکی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف ٹیسٹ میچز کے معاملے پر شیڈول میں تبدیلی چاہتے ہیں اور کبھی یہ نہیں کہا کہ پاکستان کا دورہ نہیں کرینگے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔بی سی بی نے ٹیسٹ سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن پی سی بی نے اس آفر کو مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان ہوم گرانڈز پر ہی میچز کھیلے گا۔گزشتہ روز بنگلہ دیشی بورڈ کا ایک اجلاس ہوا جس میں دورہ پاکستان سمیت چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران بعض ارکان نے دورے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ حکومتی ہدایت کو بھی سامنے رکھا گیا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ خطے میں سیاسی تناکے باعث زیادہ دنوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا مناسب نہیں۔

تاہم مختصر وقت کیلئے بنگال ٹائیگرز کو ٹور پر بھیجا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹو نٹی سیریز بہتر رہیگی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نظم الحسن نے کہا کہ مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے سبب مرکزی حکومت نے طویل عرصے کیلئے قومی ٹیم پاکستان بھیجنے کی اجازت نہیں دی تاہم سکیورٹی ایڈوائز پر صرف 3ٹی ٹونٹی میچزکھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکااور ایران کی کشیدگی کے سبب مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کا مختصر دورہ رکھا جائے جسکی اجازت مل چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…