اسلام آباد( آن لائن )سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ اب تک ٹیم میں پرانے طریقے استعمال ہورہے ہیں، ٹیم میں باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر ہے۔پی ایس ایل فرنچائزکراچی کنگز کے صدر نے دعوی کیا کہ اب انہوں نے پرانے طریقوں سے نجات کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ویڈیو میں
موجود شخص وسیم اکرم سے اصرار کرتا رہا کہ کیا طریقہ ڈھونڈا ہے بتاتو دیں جس پر وسیم اکرم نے کہا کہ سب کچھ ابھی ہی بتادوں؟۔واضح رہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں واضح فرق آیا ہے، آسٹریلیا سے سیریز میں وائٹ واش ہوا، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر 0۔1 سے کامیابی حاصل کی ہے۔