اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان تیار،تفصیلات جاری

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میچ کے کامیاب انعقاد کیلئے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا ہے۔ 11دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریزکی براڈ کاسٹ کوریج ٹین اسپورٹس کے اشتراک سے ممکن ہوگی۔23 مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے تیار پروڈکشن کھیل کے مداحوں کو ٹی وی سکرین سے جوڑے رکھے گی جن میں دو سپر سلو اسپن ویژن کیمراز سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے۔

سیریز کے دوران اسٹمپ کیمراز اور ہاک آئی بال ٹرینکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کریگا۔ دن کے آغاز سے قبل اور اختتام پر اسٹریٹ ڈرائیو شو کے ذریعے دن بھر کے کھیل پر تجزیہ کیا جائے گا۔سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ،رسل آرنلڈ، روشان ابے سنگھے،ڈینی موریسن اور بازید خان بطور کمنٹیٹر سیریز کے دوران میدان میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر تبصرہ کریں گے۔آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کو دنیابھر کے مداحوں تک پہنچانے کیلئے انتہائی پیشہ ور سٹاف بھی براڈ کاسٹ کریو میں شامل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بہت پرجوش ہوں، خوشی ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو ایک دہائی کے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کی پہچان ہے مگر بدقسمتی سے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھی ایک طویل عرصہ لگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ جو گزرگیا وہ ماضی ہوگیا اور اب ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا دس قبل پیش آنیوالے واقعہ کی پاکستان کو اس قدر بھاری قیمت اٹھانا پڑیگی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ یہ لمحات میرے لئے ایسے ہی ہیں جیسے میں ایک بار پھر پیڈ پہن کر میدان میں اترنے والا ہوں۔ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر مسرور سابق کرکٹر بازید خان نے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ بیس منٹ کی ڈرائیو پر ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ میچ کھیلنے والی ٹیم سری لنکا ہے۔بازید خان نے کہا کہ امپائرز کی جانب سے ایک بار پھر پلے کی پکار کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے جشن منانے کا وقت ہے۔

سابق سری لنکن کرکٹ رسل آرنلڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار میرے پسندیدہ ممالک میں ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والی عوام بستی ہے، یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پربہت پرجوش ہوں۔راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول 2 ٹیسٹ میچز کوایشیاء، مڈل ایسٹ اور یوکے میں سونی اور ٹین چینلز جبکہ آسٹریلیا میں فوکس سپورٹس نشر کرے گا۔ کینیڈا میں ڈی اے زی این، کیریبین میں ٹین کرکٹ اور سب سہاران افریقہ میں سپرسپورٹس پر براہ راست میچز دیکھے جاسکیں گے۔ شائقین کرکٹ ملائیشیا میں آسٹرو، شمالی امریکہ میں وِلوجبکہ پاکستان میں ٹین اسپورٹس اور پی ٹی وی پر میچز دیکھ سکتے ہیں۔یہ میچز www.sonyliv.com پر بھی لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…