ایڈیلیڈ (آن لائن) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے۔آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشنزمیں مشکل ترین حریف ہے، ہم تینوں شعبوں میں فیل ہوئے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈز میں کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ شام کے وقت لائٹس میں بلے بازی کررہے ہوتے ہیں تو آپ کی چھوٹی سی غلطی بھی بھاری پڑ سکتی ہے کیوں کہ اس وقت گیند زیادہ
سیم اور سوئنگ ہوتی ہے،ہم نے دوسرے دن شام کے وقت 6وکٹیں کھوئیں جو بہت زیاد ہ تھیں،کل بھی ہمیں شام کے وقت بلے باز ی کرنی پڑی اور ہماری تین اہم وکٹیں گر گئیں،شام سے زیادہ دن کے وقت بلے باز ی کرنا زیادہ آسان تھا۔ اظہرعلی نے کہا کہ یاسرشاہ نے پوری سیریزمیں بھرپورفائٹ کی جب کہ بابر اعظم نے پوری سیریزمیں اچھا پرفارم کیا لیکن آسٹریلوی ٹیم نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا۔واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کواننگز اور48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔