اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

’اسرائیلی فوراً حیفا اور تل ابیب چھوڑ دیں‘، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا عنقریب بڑی کارروائی کا اعلان

datetime 17  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف جلد ایک بڑی جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی جانب سے کی گئی اب تک کی کارروائیاں محض انتباہی نوعیت کی تھیں، لیکن اصل ردعمل ابھی آنا باقی ہے۔

انہوں نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر تل ابیب اور حیفا جیسے اہم شہروں سے نکل جائیں کیونکہ آئندہ حملے شدید تر ہوں گے۔

ایرانی افواج کے سربراہ نے واضح کیا کہ شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا اور یہ قوم، دشمن کی کسی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل کو اس کے مظالم کی مکمل سزا دے کر رہے گا۔

خیال رہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں اسرائیل پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں تل ابیب اور حیفا کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حیفا کی آئل ریفائنری کی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جمعہ کے بعد سے اب تک ان جوابی حملوں میں 24 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ ایران نے آج اسرائیل کے دارالحکومت میں واقع موساد کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…