منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 17  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، خیبرپختونخوا، مشرقی و جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر بارش اور تیز ہوائیں چلیں۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج شہر میں شدید گرمی اور مرطوب موسم کا سامنا رہے گا، جبکہ نواحی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ نمی کے باعث گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر محسوس ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…