بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نازیباویڈیوزکا الزام،گھریلو ملازمہ بہن اور بھابی قتل

datetime 17  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم (این این آئی )جواں سالہ گھریلو ملازمائوں پر نازیبا ویڈیوز بنوانے کا الزام،بھائی اور دیور نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیں،دونوں گرفتار ،مقدمہ درج۔تفصیلا ت کے مطابق نواحی گاؤں کھرل کلاں میں غیرت کے نام پر دو خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شمائلہ بی بی اور سدرہ بی بی کو بدکرداری کے شبہ پر ان کے بھائی اور دیور نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

مقتولہ شمائلہ، ملزم محمد احمد کی ہمشیرہ جبکہ سدرہ، محمد بخش کی بھابی تھی۔ پولیس ذرائع سے ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں خواتین لاہور میں گھریلو ملازمت کرتی تھیں اور چھ روز قبل واپس لائی گئی تھیںجن پر بدکرداری اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام لگایا گیا۔ پولیس نے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔ پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…