جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

عباس کی واپسی، ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی،اظہرعلی کا عندیہ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

ایڈیلیڈ(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں کئی اہم تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عباس بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج)جمعہ کو سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا جوکہ فلڈ لائٹس میں پنک بال کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان

اظہر علی نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑی پرجوش ہیں اور وہ مثبت انداز میں ہی میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کو مختلف حکمت عملی کے ساتھ اور پہلے سیشن کو آخری سیشن سمجھ کر کھیلنا پڑتا ہے۔اظہر علی نے کہا کہ ڈریسنگ روم کے موجودہ مثبت ماحول کا فائدہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہو گا، اگرچہ برسبین ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم تیسرے اور چوتھے روز بولروں اور بیٹسمینوں نے فائٹ کیا۔ کپتان اظہر علی نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں، ٹیم میں ضرور کچھ تبدیلیاں ہوں گی اور محمد عباس ایکشن میں ہوں گے۔اظہر علی نے اپنے حوالے سے بتایا کہ وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امام الحق، شان مسعود کے ساتھ اوپننگ کریں گے جب کہ حارث سہیل کو جگہ خالی کرنا پڑے گی۔اسی طرح اظہر علی نے پریس کانفرنس میں نسیم شاہ کو آرام دینے اور موسیٰ خان کی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ نسیم شاہ نے اپنی بولنگ سے بہت متاثر کیا ہے لیکن ابھی اس کی عمر سولہ سال ہے اس لیے اس زیادہ دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو محتاط طریقے سے ساتھ لے کر چلنا ہو گا، میرے خیال میں نسیم شاہ میں بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ ایک شاندار بولر ہے۔انہوں نے کہا کہ موسی خان بھی باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ انہیں بھی جب موقع ملے گا وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…