بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد عباس کو کیوں نہیں کھلایا؟ ٹیم میں کون کھیلے گا کون نہیں؟فیصلہ کون کرتاہے؟وقار یونس کھل کربول پڑے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (این این آئی) قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کا بولنگ لائن اپ ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،آسٹریلوی بلے باز تجربہ کار ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک ناتجربہ کا کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ایک بولرنے تین ٹیسٹ میچز کھیلے، ایک کا ڈیبیو ہوا اور ایک کا کم بیک ہوا۔

انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہے اور آسٹریلوی بلے بازوں کو موقع ملتا ہے تو وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ ہمارا میچ ونر بولر ہے لیکن بدقسمتی سے اس میچ میں پرفارم نہیں کر سکا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں سب سے اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے اسے بھی وکٹیں نہ مل سکیں، امید ہے مستقبل میں یہی بولرز سیکھیں گے اور اچھا پرفارم کریں گے۔فاسٹ بولر عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاکہ عمران خان کی ٹیم میں شمولیت غلط ہوئی عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو گی، عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دی ہوئی تھی اور پرتھ کے ٹور میچ میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیسٹ میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کون کھیلے گا اور کون نہیں، اس کا فیصلہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے کرنا ہے۔محمد عباس کے حوالے سے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ عباس گزشتہ 18 ماہ سے ہمارے لیے میچ ونر رہا ہے تاہم بد قسمتی سے محمد عباس اس وقت ردہم میں نہیں ہیں، ماضی میں جس طرح محمد عباس نے بولنگ کی اس وقت اس طرح سے پرفارم نہیں کر رہے تاہم محمد عباس اہم کھلاڑی ہے ہم مایوس نہیں ہیں، ان کی کارکردگی کا جائز ہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…