منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

چین سے سامان لانے والے تاجروں کے لیے ٹیکس چھوٹ! بڑی خوشخبری آگئی

datetime 21  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک )گلگت بلتستان میں چین سے درآمدات کرنے والے رجسٹرڈ تاجروں کے لیے ٹیکس میں رعایت کے حصول کو آسان بنانے کی غرض سے ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 4 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہ جدید نظام قائم کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے اس پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا مقصد چین سے سامان درآمد کرنے والے تاجروں کو شفاف اور منظم انداز میں ٹیکس چھوٹ کے سرٹیفکیٹس جاری کرنا ہے۔ حکام کے مطابق اس نظام کو زیادہ قابلِ اعتماد بنانے کے لیے اسے نادرا اور ایس سی او کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران سیکریٹری کامرس و انڈسٹریز نے وزیراعلیٰ کو اس پورٹل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینے کے ساتھ عوام کو سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف تاجروں بلکہ نوجوانوں اور خواتین کے لیے بھی کاروباری مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وفاق کی جانب سے دی گئی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…