بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

datetime 21  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ایک ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1548 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.21فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1567 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1544 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.71فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1533روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1541،راولپنڈی 1522 ،گوجرانوالہ 1550،سیالکوٹ1580،لاہور1582،فیصل آباد1530،سرگودھا1562،ملتان 1561،بہاولپور1583،پشاور1534 اور بنوں میں 1480 روپے ریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1461،حیدرآباد1532،سکھر1600،لاڑکانہ1513، کوئٹہ1490 اور خضدارمیں1667 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…