منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد

datetime 22  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارتِ توانائی کی جانب سے سولر سسٹم استعمال کرنے والوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

جس کے تحت بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ترامیم کے بعد سولر سسٹم کے ذریعے بجلی بنانے والے افراد کو باقاعدہ لائسنس لینا ہوگا، جبکہ اس سے قبل 25 کلو واٹ تک کے سسٹمز کے لیے یہ اختیار تقسیم کار کمپنیوں کے پاس تھا اور اکثر صورتوں میں لائسنس مفت جاری کیا جاتا تھا۔اب نئے ضوابط کے تحت صارفین کو اپنی بجلی کی ضروریات کے مطابق نیپرا کے نام پے آرڈر کی صورت میں فیس جمع کروانا ہوگی، جو ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے مقرر کی گئی ہے۔

مزید برآں، ان تبدیلیوں کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ منصوبے کے تحت کنکشن فراہم کیا جائے گا، تاہم وہ افراد جو ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، انہیں لائسنس لینے سے استثنا حاصل ہوگا۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کے ترجمان نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ یا سولر سسٹمز کے لیے نیپرا لائسنس کا تقاضا دراصل موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا حصہ ہے اور اسے براہِ راست وفاقی حکومت یا وزارتِ توانائی کا نیا حکم قرار دینا درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم کار کمپنیاں ان ضوابط پر عملدرآمد کی پابند ہوتی ہیں اور اس معاملے کو حکومتی ہدایت سے جوڑنا غلط فہمی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…