آسٹریلیا کیساتھ میچ شروع ہونے سے پہلے نسیم شاہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے گرائونڈ میں سب نے دلاسادیا، جانتے ہیں رونے کے پیچھے کیا وجہ نکلی؟

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

برسبین(این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے نویں کم عمر ترین نسیم شاہ ٹیسٹ کیپ وصول کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے۔برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے نویں کم عمر ترین کرکٹر کے طور پر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروانے والے نوجوان پیسر کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے گرین کیپ پہنائی۔

نسیم شاہ اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے، پھر آنسو پونچھے، شاہین شاہ آفریدی کے گلے ملے اور ساتھی کرکٹرز سے مبارکباد بھی وصول کی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا الیون کے خلاف پہلے ٹور میچ کے دوران نسیم شاہ کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملی تھی لیکن انہوں نے پاکستان واپس آنے کے بجائے آسٹریلیا میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا، ٹیسٹ کیپ پہن کر ان کی ماں کا خواب بھی پورا ہوگیا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اپنا پہلا میچ 16 سال 279 دن کی عمر میں کھیل رہے ہیں۔نسیم شاہ سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے آئین کریگ کے پاس تھا، انہوں نے 17 سال 239 دن کی عمر میں آسٹریلوی سرزمین پر ڈیبیو کیا تھا۔اس کے علاوہ نسیم شاہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ کھیلنے والے بھی سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے ہیں۔نسیم شاہ سے قبل پاکستان کے ہی عاقب جاوید نے 17 سال 160 دن کی عمر میں میلبرن ٹیسٹ کھیلا تھا۔نسیم شاہ اپنی سترہویں سالگرہ سے قبل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔ ان سے قبل حسن رضا، مشتاق محمد، عاقب جاوید، آفتاب بلوچ، نسیم الغنی اور خالد حسن بھی 17 ویں سالگرہ سے قبل ٹیسٹ ڈیبیو کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…