پی ایس ایل5، ڈیل اسٹین، ہاشم  آملہ سمیت 28 کھلاڑی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل،ناموں کا اعلان کردیاگیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن) پاکستان سپر لیگ  کے پانچویں ایڈیشن کے لئے کرکٹ بورڈ نے پلاٹینیم کٹیگیری کیلئے 28 بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز ڈیل اسٹین، ہاشم   آملہ، عادل رشید،

جیسن روئے سمیت کئی نامی گرامی کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔اس ضمن میں اپنے پیغام میں ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو اہم مقام حاصل ہے، پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی پلاٹینیم کٹیگری میں نام  آنیپر بے حد خوش ہوں۔واضح رہے 2007 میں کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ڈیل اسٹین پاکستان کا دورہ کریں گے۔اسٹین کے ساتھ ان کے ہم وطن ہاشم آملہ جنہوں نے 2017 میں ورلڈ الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کیا تھا ایک مرتبہ پھر لاہور، کراچی، راولپنڈی اور پشاور کے میدانوں میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔دوسری جانب برطانوی آل راؤنڈر معین علی نے اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں کے ڈرافٹ پول کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہوں،پی ایس ایل میں کھیلی جانے والی معیاری کرکٹ کے حوالے سے موجودہ سرکٹ کے کھلاڑیوں سے بہت سنا ہے اس لیگ کا حصہ بننے کے لئے پرجوش ہوں۔عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے سلامی بلے باز جیسن رائے نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ہمیشہ منفرد اور دلچسپ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…