جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی پی ایل میں ایک اضافی امپائر کو آزمانے کا فیصلہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے انڈین پریمیر لیگ میں خراب امپائرنگ پر قابو پانے کے لیے ایک اضافی امپائر کی خدمات حاصل کرنے سمیت مختلف تبدیلیوں پر غور شروع کردیا ہے۔آئی پی ایل کی گورننگ باڈی نے گزشتہ ایڈیشنز میں مستقل خراب امپائرنگ خصوصاً نوبال کے

حوالے سے فرنچائزوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوبال کے لیے ایک اضافی ٹی وی امپائر کی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔آئی پی ایل کی گورننگ باڈی کا اجلاس بھارتی کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر میں سابق بلے باز برجیش پٹیل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لیگ کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی، فیوچر ٹور پروگرام سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا تاہم اس اجلاس کے دوران خصوصی طور پر نوبال چیک کرنے کے لیے ایک امپائر مختص کرنے پر کی تجویز پر بحث کی گئی۔گورننگ بورڈ کے ایک بااثر رکن نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ایک اور امپائر ہو گا جو صرف نوبال پر توجہ مرکوز کرے گا لیکن وہ کوئی تھرڈ یا فورتھ امپائر ہو گا۔آئی پی ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں امپائرز کی جانب سے کریز کی نوبال نہ دیے جانے پر امپائرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور آئی پی ایل کی گورننگ باڈی نے اسی چیز کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔آئی پی ایل میں میچ کے دوران پاور پلیئر کے نام سے متبادل کھلاڑی لانے کی باز گشت جاری تھی تاہم فی الحال اس منصوبے کو عملی جامع نہ پہنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم بی سی سی آئی کے سربراہ کی جانب سے اس کی منظوری ملنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ حکام کے مطابق اس اقدام کو اٹھانے سے لیگ میں کرپشن اور میچ فکسرز کے لیے راہیں مزید کھل جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…