اسلام آباد(آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردی کے حملے کے 10سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم ٹیسٹ کپتان کرونا رتنے سمیت ٹاپ کرکٹرز نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تمام تر انتظامات کو پہلے ہی مکمل کر چکا ہے اور دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔رواں سال دسمبر میں راولپنڈی اور کراچی میں پاکستان
اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کا انعقاد کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ 8 اسٹار سری لنکن کرکٹرز بھی پاکستان جانے پر رضامند ہوگئے ہیں جن میں سری لنکن ٹیسٹ کپتان کرونا رتنے بھی شامل ہیں جبکہ اسٹار کرکٹرز میں اینجلو میتھوز، تھری مانے، کوشل مینڈس بِھی پاکستان جانے کو تیار ہوگئے ہیں۔پاک سری لنکا پہلا ٹیسٹ گیارہ دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔دوسرا ٹیسٹ انیس دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائیگا۔