لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کا اعلان بھی کیا اور ساتھ ہی یہ وضاحت کردی کہ
سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے مشاورت سے کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ سابق کپتان ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی دکھائیں، دروازہ کھلے ہیں۔سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنایا، چمپئنز ٹرافی بھی جتوائی مگر سری لنکا کیخلاف شکست پی سی بی کو اتنی ناگوار کیوں گزری ؟اس پر مصباح الحق نے لب کشائی کی اور کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی مشاورت سے کیا،، ان کی فارم اچھی نہیں تھی۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کیخلاف کسی قسم کی سازش نہیں کی جارہی ، وہ پرفارم کرکے دکھائیں،سرفراز احمد کے لیے دروازہ کھلے ہیں وہ اچھے کھلاڑی ہیں کم بیک کرسکتے ہیں۔سرفراز احمد نے بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سینتیس میچ کھیلے اور ان کی بٹینگ اوریج ستائیس اعشاریہ بیالیس رہی۔نہیں دو ہزار سترہ میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، سابق کپتان کی سربراہی میں گرین شرٹس نے تیرہ ٹیسٹ میچز کھیلیجن میں سے چار جیتے، آٹھ ہارے، ایک میچ ڈرا ہوا۔