ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

دورہ آسٹریلیا میں نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع مل گیا، سرفرازاحمد کی جگہ وکٹ کیپر کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا میں نوجوان فاسٹ بولرز کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے،دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان (آج) پیر کو ہوگا،فاسٹ بولر محمد عباس کو اس دورے کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔سرفرازاحمد کی غیر موجودگی میں محمد رضوان دونوں فارمیٹ میں وکٹ کیپر ہوں گے، عابد علی، شان مسعود اور امام الحق ٹیسٹ ٹیم میں اوپنرز ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی فائنل ٹیم کے لیے عمران خان سینئر، موسیٰ خان اور

راحت علی کے ناموں پر غور کررہی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی مکمل فٹ ہونے کے لیے پْرامید ہیں۔محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کے امکانات انتہائی کم ہیں جبکہ سلیکٹرز نیشنل ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر احمد شہزاد کو شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں فاسٹ بولرز کے تربیتی کیمپ کا آخری روز اتوار کو بھی جاری رہا، آسٹریلیا کی طرز پر فاسٹ بولرز کا پول بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، فاسٹ بولرز کی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…