ندیم عمر کا سرفراز احمد کی قیادت سے برطرفی پر مایوسی کا اظہار ، بورڈ سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

19  اکتوبر‬‮  2019

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے سابق رکن اور پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی قیادت سے برطرفی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سے فیصلے پر دبارہ غور کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے باضابطہ اعلان کے بعد ایک بیان میں ندیم عمر نے کہا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر بہت تعجب ہوا ہے کیوں کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنا، مسلسل

گیارہ سیریز جیتیں، صرف ایک سیریز کی بنیاد پر سرفراز احمد کو اس فارمیٹ سے ہٹادینا نا انصافی ہے۔انہوں نے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے پی سی بی سے اس پر دوبارہ غور کا مطالبہ کیا ہے۔ندیم عمر نے کہا کہ ون ڈے میں بھی جب سرفراز نے قیادت سنبھالی تو پاکستانی ٹیم کی براہ راست ورلڈ کپ تک رسائی بھی مشکل تھی، سرفراز نے ایسے میں ٹیم کو سنبھالا، چیمپئنز ٹرافی جتوائی اور رینکنگ بہتر بنوائی۔ندیم عمر جو سابقہ کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں، نے خدشہ ظاہر کیا کہ سرفراز کو یوں قیادت سے ہٹائے جانے سے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…