سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر اْن کے مداح جذباتی بورڈ پربرس پڑے، ہیش ٹیگ سرفراز احمد پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ

19  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر اْن کے مداح جذباتی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق خوش بخت نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ سرفراز احمد کے ساتھ ایک مشہور زمانہ قول لکھا۔

سرفراز کی اہلیہ کے اس ٹوئٹ کے جواب میں سرفراز کے مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور رد عمل دیا۔سرفراز کی اہلیہ نے ایک ویڈیو بھی ری ٹوئٹ کیا جس میں سرفراز کی مداح نے اْن کی بطور کپتان بہترین لمحات کی یکجا ایک ویڈیو شیئر کی۔انہوں نے سرفراز کو ٹیگ کرتے ہوئے اْن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شائقین کرکٹ کو دیئے گئے قیمتی لمحات وہ کبھی نہیں فراموش کر سکیں گی۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا غیر منصفانہ قرار دیا۔پی سی بی کے اس اقدام کے بعد ہیش ٹیگ سرفراز احمد پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔سرفراز کے مداحوں نے بطور کپتان ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کیں۔سرفراز کے ایک مداح نے وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے ان کے مشہور ڈائیلوگز کی ایک تصویر شیئر کی۔ایک صارف نے پی سی بی کا سرفراز کو ہٹانے کے فیصلے کو بدترین فیصلہ کہا۔سرفراز کے مداح نے سرفراز کی ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ان کی ہمت بندھائی۔معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس نے بھی سرفراز کے لیے ٹوئٹ کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی سے ہٹادیا تھا۔ اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…