اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکا نے پاکستان کادورہ نہ کرنے والے 4 کھلاڑیوں کو بڑی سزا دے دی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آن لائن) سری لنکا نے دورہ  آسٹریلیا  کے لیے ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر نے دورہ آسٹریلیا  کے لیے ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کردیا ہے،  آئی لینڈرز بورڈ نے پاکستان نہ  آنے  والے 4 کھلاڑیوں کو سزا دے دی۔

سری لنکن سابق کپتان اینجلیو میتھیوز،  آل راؤنڈر تھیسارا پریرا، دھنن جیا دی سلوا، اور فاسٹ بولر سرنگا لکمل کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔دورہ  آسٹریلیا  کے لیے سری لنکن ٹیم میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دینے والی ٹیم کے 12 کھلاڑی برقرار ہیں۔سری لنکن ٹیم کی قیادت سینئر فاسٹ بولر لستھ ملنگا کریں گے، سری لنکن ٹیم کینگروز کے خلاف تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔واضح رہے کہ سری لنکا کے سینئر کرکٹرز نے پاکستان آنے  سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ بھارت نے  آئی پی ایل سے باہر کرنے کی دھمکی دی جس کی وجہ سے سری لنکن کرکٹرز پاکستان نہیں  آئے۔تھیسا پریرا 2017 میں ورلڈ الیون کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان  آنے  تھے اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلے تھے۔پریرا نے وضاحت دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ انہیں کیریبئن لیگ کے دوران ڈینگی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ کہیں بھی نہیں جاسکے تھے، لوگ کچھ بھی باتیں بنانے لگتے ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…