اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن کا ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)دنیائے کرکٹ سے کنارہ کشی کرنے والے انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا، تاہم اس مرتبہ وہ جنوبی افریقہ میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ایسا انکشاف کیون پیٹرسن نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جوفرا آرچر کے ساتھ ٹوئٹ کے ذریعے گفتگو کے دوران کیا، تاہم کرکٹ میں واپسی بین الاقوامی سطح کی نہیں بلکہ صرف پریکٹس کیلئے ہے۔انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر کرکٹ کھیلنے کی تیاری کر رہے

ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں کیون پیٹرسن نے ان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہی کر رہا ہوں، تم گیند بازی کرو گے اور میں بلے بازی کروں گا۔جوفرا آرچر نے دنیا کرکٹ پر اپنی ہیبت جمانے والے کیون پیٹرسن کے اس چیلنج کو قبول کرنے میں کوئی جلدی نہیں کی اور کہا کہ ’تو پھر آجاؤ۔کیون پیٹرسن نے جوفرا آرچر سے سوال کیا کہ وہ یہ مقابلہ کب اور کہاں کریں گے؟ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا مقابلہ تب ہوگا جب انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی؟جوفرا آرچر نے بغیر کوئی وقت ضائع کیے کہا کہ اس مقابلے کے انتظامات کریں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…