پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ برس آئر لینڈ اور ندرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلے گی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم آئندہ برس آئر لینڈ اور ندرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے سے قبل یہ سیریز کھیلے گی۔ہالینڈ اورندرلینڈز کے خلاف سیریز ایک روزہ اور ٹی20 مقابلوں پر مشتمل ہوگی جس کا شیڈول جولائی میں طے کیا جا رہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی ندر لینڈز کے خلاف سیریز 3 ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی جب کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ٹی20 مقابلے ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان نے دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلنے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 30 جولائی سے شروع ہو کر

دو ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ مذکورہ 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 مقابلہ 29 اگست کو لیڈز میں ہوگا، دوسرا 31 اگست 2020 کو کارڈف اور تیسرا ٹی 20 میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…