پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ بلے باز بیورن ہینڈرکس سے جان بوجھ کر نامناسب طریقے سے ٹکرانے پر آئی سی سی کی بھارتی کپتان ویرات کو وارننگ جاری

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سرزنش کی ہے۔بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں کوہلی جنوبی افریقہ بلے باز بیورن ہینڈرکس سے جان بوجھ کر نامناسب طریقے سے ٹکرائے تھے جس پر آئی سی سی نے ان کی سرزنش کی۔کوہلی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی

ان کے کھاتے میں شامل کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوہلی آئی سی سی کے خابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی کلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔ستمبر 2017 سے ڈی میرٹ پوائنٹ کا قانون متعارف کرائے جانے کے بعد سے لے کر اب تک کوہلی کے منفی پوائنٹس کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ کے پانچویں اوور کے دوران کوہلی رن لیتے ہوئے جان بوجھ کر جنوبی افریقی باؤلر ہینڈرکس کے کندھے سے ٹکرائے تھے اور آن فیلڈ امپائرز نے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔کوہلی نے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے دی گئی اس سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…