اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

نجم سیٹھی کے دور میں پی ایس ایل اور پی سی بی میں گھپلوں کا انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) نجم سیٹھی کے دور میں پی ایس ایل اور پی سی بی میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائزز کو 54 ملین کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں، آڈیٹر جنرل نے پی ایس ایل فرنچائزز سے رقم وصول کرنے کی سفارش کر دی۔بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے فرنچائزز کیساتھ 10سالہ معاہدے کیے جن میں بورڈ کی طرف سے فرنچائزز کو کسی بھی قسم کے منافع کی گارنٹی نہیں دی گئی۔سرکاری دستاویز کے مطابق اس کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر قانونی طور پر فرنچائزز کو 54.490 ملین روپے ادا کیے۔

معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایس ایل فرنچائزز کو اضافی معاوضے دیئے، یہ رقوم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے خزانہ سے ادا کیں۔سیزن ون میں ہر ٹیم کو 1.30 ملین ڈالر منافع یقینی بنایا گیا، غیر قانونی ادائیگیوں کے سبب پی سی بی کو 54.490 ملین کا نقصان پہنچایا گیا۔آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ہونے والا نقصان فرنچائزز سے وصول کیا جائے، معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا جواز قابل قبول نہیں، پی سی بی جواز تراشنے کے بجائے دی گئی رقوم واپس لے۔ انہوں نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نشاندہی کی جائے غیر قانونی طریقہ سے رقم کیوں اور کس کے کہنے پر دی گئیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…