منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سنسنی خیز قائداعظم ٹرافی 2019-20 کا آغاز آج سے ہوگا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سنسنی خیز قائداعظم ٹرافی 2019-20 کا آغاز (آج) ہفتے سے ہوگا،ملک بھر کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 6 ٹیمیں ڈبل لیگ کی بنیاد پر 31 میچز میں مدمقابل آئیں گی، ایونٹ میں دو کروڑ روپے کے نقد انعامات سمیت فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی تھمائی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ 14 ستمبر سے شروع ہوگا، 4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی، ہفتے سے شروع ہونے والے

پہلے راؤنڈ کے میچز 3 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔پہلے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں، قومی کرکٹ کے گھر، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔ سنٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم اور سدرن پنجاب کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔سرفراز احمد کی قیادت میں سندھ کرکٹ ٹیم بلوچستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ کراچی میں شیڈول میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی قیادت مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کریں گے۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا کرکٹ ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ عمر امین ناردرن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں سمیت پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ دیگر کھلاڑی بھی قائداعظم ٹرافی کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی اور مقامی کرکٹرز آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔مصباح الحق ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کے لیے تمام ٹیموں کے ہیڈ کوچز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں۔ ارشد خان (بلوچستان)، اعظم خان (سندھ)، عبدالرحمٰن (سدرن پنجاب)، اعجاز احمد جونیئر(سنٹرل پنجاب)، محمد وسیم (ناردرن) اور کبیر خان (خیبرپختونخوا) سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے معیاری کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ سلیکشن کمیٹی قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جو قومی کرکٹ ٹیم کے متوازی اسکواڈ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان فرق کو کم

کرنیمیں مدد دے گا۔پی سی بی ایونٹ میں مقابلے کی فضاء بڑھانے کیلئے معیاری پچز، کوکابورا کے گیند کا استعمال اور نو ٹاس کے قانون کو متعارف کروارہا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ قائد اعظم ٹرافی کے ہر راؤنڈ کا ایک میچ آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ سے

لائیو اسٹریمنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔قائداعظم ٹرافی کا فائنل میچ ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ 5 روزہ فائنل مقابلہ 9 سے 13 دسمبر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ قائداعظم ٹرافی کو کھلاڑیوں کی میڈیا ٹریننگ کا بھی اہم سبب سمجھتا ہے۔ یہاں کھلاڑی ہر میچ سے قبل اور میچ کے دوران ہر دن کے اختتام پر میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

تمام پریس کانفرنسز اسٹیڈیم میں موجود میڈیا کانفرنس کے لیے مختص کمروں میں ہوں گی۔ قائداعظم ٹرافی کی سب سے بڑی خبر بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں میچز کا انعقاد ہے۔ اسٹیڈیم میں 11 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ رواں سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کو ئٹہ کو دی گئی ہے۔ ان تمام میچز میں یہ اسٹیڈیم بلوچستان کرکٹ ٹیم کا ہوم وینیو مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کا شیڈول قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں ربط کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا ہے۔ اس سلسلے میں قائداعظم ٹرافی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی کا پہلا حصہ4 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا۔ اس کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز کردیا جائے گا۔ ایونٹ 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے

کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ میں اپنا نام شامل کروانے کے ساتھ ساتھ نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔بعدازاں ایک بار پھر قائداعظم ٹرافی کے بقیہ راؤنڈز کا کھیل شروع ہوجائیگا۔ ایونٹ کے پانچویں راؤنڈ کے میچز 28 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ یہ مقابلے طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے اہم ہوں گے۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

کرنے والے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع دیا جاسکتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبر تک برسبین جبکہ دوسرا 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔قائداعظم ٹرافی کے فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز کا آغاز بیک وقت ہوگا۔ 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ الیون ٹیموں کے درمیان کل 30 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل مقابلہ 4 روز پرمشتمل ہوگا جو 26 سے 29 نومبر تک اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ جدید طرز پر قائداعظم ٹرافی میں چند اصلاحات کے بعد تمام 6 ٹیموں کے کپتان ایونٹ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلیوں کے بعد قائداعظم ٹرافی میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ کوشش کریں گے کہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ 6 ٹیموں کی شرکت سے قائداعظم ٹرافی میں مقابلے کی فضاء بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کے پاس 3 سے 4 بہترین باؤلرز موجود ہیں۔سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ

ملک بھر سے معیاری کرکٹرز کی ایونٹ میں شرکت مقابلے کی فضاء بڑھائے گی۔بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ نئے ڈومیسٹک سیزن میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بہترین فرسٹ کلاس کرکٹرز کے درمیان مقابلے ہوں گے۔خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں

تبدیلیوں سے قومی کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے ٹورنامنٹس کا بیک وقت آغاز نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھارلانے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین کا کہنا ہے کہ قائداعظم ٹرافی درحقیقت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین تجربہ ہوگا۔ انہوں

نے کہا کہ ایونٹ میں سینئر کھلاڑیوں کی شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی اسکلز میں بہتری کا موقع ملے گا۔حکام کے مطابق سندھ بمقابلہ بلوچستان بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی ،سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور جبکہ خیبرپختوانخوا بمقابلہ ناردرن بمقام ایبٹ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…