پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

قومی جونیئرگرلز نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئرگرلز نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) اتوار سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہو گا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے بتایاکہ تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سے 18 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں ماہین علیم، زمما سلطانی، مہرین ساگر، زینب شجاعت، مومل خورشید، ایمان رحمان، لائبہ ذوالفقار،شیزین فاطمہ، عرشیہ جومانی، زینب راحیل، اممہ انیب، دینہ زاہد، اقراء شفیق، لائیبہ لاشاری، آمنہ، حور العین اور انسا فضل شامل ہیں۔ انور احمد انصاری کو کیمپ

کمانڈنٹ اور شازیہ یوسف کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا۔ نیشا سلطان کو اسسٹنٹ کوچ/کمانڈنٹ جبکہ حنا سامسنگ اور کومل گپسن کو بالترتیب فزیو اور کیئرٹیکر ٹیم کے ہمراہ ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین جونیئر گرلز چمپئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک کٹھمنڈو نیپال میں کھیلی جائیگی اور چمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیموں کی کھلاڑی حصہ لے لیں گی۔ جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔ 17 اکتوبر کو چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ ہوگی جس چمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…