منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

فخر زمان فٹ قرار، قائداعظم ٹرافی کیلئے دستیاب ہوں گے

datetime 13  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور وہ  آج سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہونگے۔فخر زمان گزشتہ ماہ پری سیزن کیمپ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔ پری سیزن کیمپ کے پہلے ہفتے میں فخر زمان نے فزیکل فٹنس   کیلئے کئے جانے والے ڈرلز اور سیشنز میں حصہ لیا لیکن وہ تربیتی کیمپ میں شریک نہ ہو سکے۔ اس دوران فخر زمان

کا اسکین کرایا گیا اور رپورٹ کی روشنی میں فخر زمان کو دس روز آرام تجویز کیا گیا۔مکمل آرام کے بعد فخر زمان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جسکے بعد پی سی بی میڈیکل کمیٹی اور فزیو نے فخر زمان کو فٹ قرار دیا ہے اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی بھی اجازت دیدی ہے۔ فخر زمان خیبر پختوانخواہ ٹیم میں شامل ہیں اور نادرن ٹیم کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ خیبر پختونخواہ اور نادرن کی ٹیمیں آج ہفتے کو ایبٹ آباد میں مد مقابل ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…