پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ڈومیسٹک سیزن20-2019ء کے لیے میڈیا پاسزتیار

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی میڈیا سروسز میں بہتری اور میڈیا نمائندگان کو احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کے لیے پاسز تیار کرلیے ہیں۔میڈیا پاسز کا اجراء رواں سال 26 جولائی سے 16 اگست تک جاری

رہنے والے میڈیا رجسٹریشن عمل سمیت متعلقہ اداروں کے عہدیداران کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے بعد کیا گیا ہے۔لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے صحافی اپنے میڈیا پاسز پی سی بی کے نمائندگان سے وصول کرسکتے ہیں جبکہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو میڈیا پاسز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتے پر بذریعہ ڈاک بھجوائے جارہے ہیں۔معزز صحافی اپنے پاسز دکھا کر میڈیا ورکنگ ایریاز میں جانے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے زیراہتمام پریس کانفرسز سمیت دیگر تقاریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔بیان کیمطابق یہ پاسزبین الاقوامی مقابلوں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکتے ہیں، ان ایونٹس کے لیے ایکریڈیشن کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔بیان کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے کہاگیاکہ 11 سے 12 ستمبر دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک، فار اینڈ بلڈنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیل خان سے رابطہ کیا جائیگا تیرہ کو صبح11 سے شام 4 بجے تک، فار اینڈ بلڈنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میںشکیل خان سے رابطے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 11 سے 12 ستمبر کودوپہر 12 سے شام 4 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں عماد حمید سے رابطہ کریں اور اسی طرح تیرہ ستمبر کو صبح 11 سے شام 4 بجے تک یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں حماد حمید سے رابطہ کریں ۔ملتان سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان سے کہاگیا ہے کہ 16 سے 20 ستمبر کو صبح 11 سے شام 4 بجے تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدثر تارڑ کریں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے کہاگیاکہ 11 سے 18 ستمبر تک صبح 11 سے شام 4بجے تک ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نثار احمد سے رابطہ کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…