پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارت کا ہاتھ نہیں ، سری لنکن وزیر کھیل

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو( آن لائن ) سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارتی ہاتھ ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ہیرن فرنینڈو نے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے 2009 میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کو پیش نظر رکھتے

ہوئے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کیا، ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دستیابی ظاہر کرنے والے کرکٹرز کو منتخب کرلیا، ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاریں گے، پاکستان کو ہوم گرانڈ پر شکست دینے کے لیے پر امید ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سری لنکن ٹاپ کرکٹرز کے پاکستان آنے سے انکار کے پیچھے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں، خلا سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں بھارت کی نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے۔یاد رہے کہ 10 سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان میں ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹوئنٹی کپتان لیستھ مالنگا، اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…