سری لنکا کے کرکٹرز نے دورہ پاکستان کے عین موقع پر دغا دے دیا، کئی نامور کھلاڑیوں کا آنے سے صاف انکار، اپنے بورڈ چیف کو بھی کورا جواب‎

8  ستمبر‬‮  2019

کولمبو (این این آئی) سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے تصدیق نے کہاہے کہ کچھ کھلاڑیوں نے اہل خانہ کی طرف سے اٹھائے گئے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق سری لنکن ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ مالنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز نے پاکستان میں رواں ماہ کے اختتام سے شروع ہونے والی سیریز میں کھیلنے سے انکار کیا۔سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے تصدیق کی کہ کچھ کھلاڑیوں نے ان کے اہل خانہ کی طرف سے اٹھائے گئے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کھیلنے سے انکار کیا ہے۔وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ حکام کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے تاکہ انھیں پاکستان کے دورے پر راضی کر سکیں۔وزیر کھیل فرنینڈو نے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ میں ان کے ساتھ پاکستان جانے کو تیار ہوں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے حکام نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیلئے کل پیر 9 ستمبر کو کھلاڑیوں کو ملاقات کے لیے طلب کیا۔یاد رہے اس سے قبل سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے گذشتہ ماہ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس ضمن میں سری لنکا اور پاکستان کے میچوں کا شیڈول بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ شیڈول کے مطابق تین ون ڈے میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…