پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑیوں نے  دورہ پاکستان سے انکارکردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے رواں ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا۔سری لنکا کے وزیر کھیل ہارین فرنینڈو نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان جا کر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی،

اس پریس کانفرنس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے سری لنکا کے وزیر کھیل ہارین فرنینڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، جس میں یہ طے ہوا تھا کہ رواں ماہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان آکر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔اب سری لنکن کرکٹ ٹیم کے متعدد سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے سے منع کردیا ہے، انکار کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لیستھ ملنگا، ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انجیلو میتھیوز شامل ہیں۔وزیر کھیل ہارین فرنینڈو کے مطابق کھلاڑیوں کے انکار کرنے کی وجہ ان کے اہل خانہ ہیں جنہوں نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان جانے سے منع کردیا ہے۔سری لنکا کے وزیرِ کھیل کا کہنا ہے کہ میں خود کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان آنے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو راضی کرنے کے لیے سری لنکن کرکٹ حکام 9 ستمبر کو تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔ سری لنکا کے وزیر کھیل ہارین فرنینڈو نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان جا کر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی، اس پریس کانفرنس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے سری لنکا کے وزیر کھیل ہارین فرنینڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، جس میں یہ طے ہوا تھا کہ رواں ماہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان آکر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…