پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا، ثقلین مشتاق

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ بنانے سے قبل مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی اور عہدہ دینا چاہیے کیوں کہ ان کے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کی طرف سے 49 ٹیسٹ اور 169 ون ڈے کھیلنے والے ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مصباح کا کوئی تجربہ نہیں اور انہیں یہ عہدہ دینا بچکانہ فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مصباح نے ایمانداری اور خلوص سے قوم

کی خدمت کی لیکن میرا خیال ہے کہ اس عہدے کے لیے وہ ابھی غیر موزوں ہیں۔سابق اسپنر نے کہا کہ اگر بیٹسمین ایک یا دو سال کا تجربہ حاصل کر لیں تو یہ ان کے لیے زیادہ سود مند ثابت ہو گا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق، محسن حسن خان اور ڈین جونز نے اس عہدے کے لیے انٹرویوز دئیے ۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر مصباح الحق کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوئی عہدہ دیا جائے تو نوجوان کھلاڑیوں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…