جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

بھارت، میوزیم میں لگائے گئے پوسٹر پر تصویرثانیہ مرزا اور نام پی ٹی او شاکا لکھ دیاگیا ، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام تبدیل کرکے پی ٹی اوشا کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل اسپورٹس ڈے کے حوالے سے آندھرا پردیش کی پورٹ سٹی وشاکا پٹنم میں جا بجا بھارتی کھلاڑیوں کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک پوسٹر سب میرین میوزیم پر لگا یا گیا جس میں ثانیہ مرزا کی تصویر لگائی گئی ہے تاہم اس کے نیچے نام پی ٹی اوشا لکھا گیا ہے۔

پی ٹی اوشا بھارت کی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ہیں ، شہری انتظامیہ کی اس فاش غلطی پر بھارتی شہری انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین شہری انتظامیہ کا خوب مذاق اڑا نے لگے ۔ایک صارف نے لکھا کہ میں اتنے برسوں سے انہیں ثانیہ مرزا سمجھتا رہا ہوں۔ایک خاتون صارف نے لکھا کہ آندھرا پردیش میں ثانیہ مرزا کو پی ٹی اوشا کہا جارہا ہے، حکومت ایسی غفلت بھی کرسکتی ہے؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…