پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے جس تھالی میں کھایا،اسی میں چھید کردیا،پاکستان کے بارے میں افسوسناک بیانات، رمیز راجہ برہم

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹررمیز راجہ نے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بیان پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ فلاور نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا، برطرفی کے بعد گرانٹ فلاور کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ

پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں گھومنے پھرنے کی آزادی نہیں تھی، خود انہیں گھومتے پھرتے دیکھا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو بیان میں رمیز راجہ نے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برطرفی کے بعد گرانٹ فلاور کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں گھومنے پھرنے کی آزادی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ وہ6 سال تک قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہے،اس کے باوجود انہوں نے جس تھالی میں کھایا،اسی میں چھید کیا۔انہوں نے کہا کہ گرانٹ فلاور نے پاکستان میں 3مرتبہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کرایا، مختلف مقامات پر بل بورڈز میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی تصاویر لگی تھیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ گرانٹ فلاور پاکستان میں اتنے ہی محفوظ تھے جتنا زمبابوے، انگلینڈ یا نیوزی لینڈ میں ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گرانٹ فلاو ر کو اپنی آنکھوں سے لبرٹی مارکیٹ اور ریسٹورنٹس میں دیکھا جبکہ وہ بلا خوف و خطر سڑکوں پر جاگنگ کرتے بھی نظر آئے لہٰذا ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں اس طرح کے بیانات دینا نہیں چاہئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…