پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ایک مرتبہ پھر بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں ٹوئٹر اکائونٹ پرٹنڈولکر اور سٹوکس کی تصویر لگا کرکیا لکھ دیا؟

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گورننگ باڈی کے آفیشل اکائونٹ سے کی گئی ٹویٹ سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے جس نے بھارتی شائقین کو خاصے غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں 2019کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد

برطانوی آل رانڈر بین سٹوکس کو بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا اور اس کیساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ایک عظیم کرکٹر اور سچن ٹنڈولکر۔آئی سی سی کی جانب سے یہ ٹویٹ کئے جانے پر بھی بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے خاصا واویلا کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے سچن ٹنڈولکر کی بے عزتی کی ہے لیکن اس مرتبہ آئی سی سی نے جو ٹویٹ کی ہے اس نے بھارتیوں کے غم و غصے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی نے اسی ٹویٹ کو دوبارہ پیش کیا اور کیپشن میں لکھا کہا تھا نا۔یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد بھارتی شائقین میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کرنا شروع کر دیا جس کے بعد یہ تصویر دھڑا دھڑا سوشل میڈیا پر پھیلنا شروع ہوگئی۔ بھارتی شائقین نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ایک کرکٹر جو ٹیسٹ میں 15 ہزار سے زائد اور ون ڈے میں 18 ہزار سے زائد رنز بنا چکا ہے اس کے سامنے کھڑے انگلینڈ کے کرکٹر کو جس کے کریڈٹ پر ٹیسٹ کرکٹ میں فقط 3479 اور ون ڈے میں 2628 رنز ہیں اسے عظیم کرکٹ کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟۔ ایک نے تو اسے ٹنڈولکر کی توہین قرار دیتے ہوئے بھارتی بورڈ سے آئی سی سی کو ہی معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…