لندن (این این آئی)ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کے ہاتھوں زخمی ہو کر تیسرے ٹیسٹ سے محروم ہونے والے آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے چوتھے میچ میں کسی قسم کے خوف کا تاثر رد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہلکی پھلکی گفتگو ہوئی تھی جس میں انہیں برتری مل گئی تھی لیکن وہ حقیقت میں آئوٹ نہیں کرپائے تھے۔اسمتھ کا کہنا تھا کہ وکٹ پر انہوں نے میرے سر کو نشانہ بنایا جو لارڈز کے اتار چڑھائو تھے۔مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ درحقیقت وہ مجھے آئوٹ نہیں کرپائے، دیگر تمام
بائولرز کو میرے خلاف کامیابی ملی، میں نے ان کا سامنا کیا لیکن وہ سب مجھے کئی دفعہ آئوٹ کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ اسمتھ نے ابتدائی دو میچوں کی 3 اننگز میں دو سنچریاں اور ایک اننگز میں 92 رنز بنائے تھے، تاہم دوسرے ٹیسٹ میں آرچر کی گیند لگنے سے وہ زخمی ہوکر تیسرے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔انگلینڈ کی بائولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ بائولنگ اوپر کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے وہ میری گردن تک نہیں پہنچ سکتے یا مجھے پیڈز یا اسٹمپس کے ذریعے نشانہ نہیں بناسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں کیا ہوگا مجھے نہیں پتہ لیکن ہم دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔