منگل‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیریئر میں 7000سے زائد وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگسٹن( آن لائن )سس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر نے 85 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور وہ دو ہفتوں کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سیسل رائٹ طویل عمر تک کھیلنے کے حوالے سے اپنے ملک کے سب

عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں جنہوں نے اپنی جوانی کے دنوں میں باربڈوس کی نمائندگی کی اور گیری سوبرز اور ویس ہال کے ہمراہ بالنگ کی لیکن پھر 1959میں اپنا پروفیشنل کیرئیر بنانے کیلئے انگلینڈ منتقل ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق 70 اور 80 کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ پیس اٹیک جوڑی جوئل گارنر اور رچرڈز کے ساتھ کھیلنے والے سس اپنے 60 سالہ کرکٹ کیرئیر میں 7000 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔سس رائٹ اپنے کیرئیر کے دوران 5 سیزنز میں 538 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں یعنی انہوں نے ہر 27 گیند بعد وکٹ حاصل کی۔اپنے طویل ترین کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے انگلش اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سس رائٹ کا کہنا تھا کہ کاش میں آپ کو اپنے سٹمنا کے حوالے سے بتا سکتا لیکن میں نہیں بتا سکتا کہ یہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر میں ایمانداری سے بتاں تو میں ہر چیز کھاتا ہوں لیکن شراب نوشی بہت کم کرتا ہوں، صرف بیئر پیتا ہوں۔اپنی فٹنس کے حوالے سے سس رائٹ نے بتایا کہ مجھے گھر پر بیٹھنا اور ٹی وی دیکھنا بالکل بھی پسند نہیں ہے، میں فارغ اوقات میں یا تو واک کرتا ہوں یا پھر گیراج میں کام کرتا ہوں۔سس رائٹ کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں 20 لاکھ کے لگ بھگ میچز کھیلے ہیں۔طویل ترین کرکٹ کیرئیر رکھنے والے سسل رائٹ 7 ستمبر کو اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…