منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

اسوا اکیڈمی انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

datetime 28  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسوا اکیڈمی انڈر18فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن میونسپل کونسل سوات اور مانیار فٹ بال کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان کریں گے، اسلام آباد سپورٹس و ویلفیئر ایسوسی ایشن ( اسوا) کے صدر رانا تنویراحمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے30 سے زائد ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پرحصہ لے رہی ہیں،

ٹورنامنٹ کے میچز ہرجمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے،میچز کے دوران کھلاڑی کو عمر کے ثبوت کیلئے اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ضروری ہوگا، ٹورنامنٹ کے ڈراز (آج) جمعرات کو نکالے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے ناموں کا اندراج (آج) جمعرات شام چھ بجے تک ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد صدیق بنگش فون نمبر 5750552 0333-پرکرواسکتے ہیں، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی میں عثمان یامین، عثمان اسلم اور محمد نواز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…